تازہ ترین

GB News

دہشت گرد ٹھکانے، پاکستان نے امریکی الزامات مسترد کردیئے

Share Button

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں۔ القاعدہ کی ناکامی میں پاکستان کی کاوشوں کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ثبوت ہے کہ دہشت گرد گروپس کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے۔ پاکستان کسی بھی گروہ کو ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گا۔

Facebook Comments
Share Button