تازہ ترین

GB News

کرونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے،عمران خان

Share Button

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے تحفظات کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان متحرک ہوگئے، جمعہ کو پھر پارلیمنٹ میں اپنے چمبر میں موجود رہے، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم نے پارٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کا تاثر درست نہیں، تمام ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، کرونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی نے پارٹی امور پر مشاورت نہ کرنے اور ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز نہ ملنے پر وزیر اعظم سے گلے شکوے کیے۔ ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو جلد فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کرائی اور کہا ترقیاتی فنڈز کرونا وبا کے پیش نظر ہی روکے گئے ہیں،وزیر اعظم نے کہا ہے کرونا وائرس کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد خاندانوں کی امداد کی گئی، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں ریلیف پروگرام کی نگرانی کریں اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر تمام امور کا جائزہ لیں۔

Facebook Comments
Share Button