تازہ ترین

GB News

کرپشن کے خلاف ہم پہاڑ بن کر کھڑے ہونگے:جسٹس (ر) سید جعفر شاہ

Share Button

گلگت (ثاقب عمر سے) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف ہم پہاڑ بن کر کھڑے ہونگے، نوکریوں کی بندر بانٹ نہیں ہوگی ٹھیکوں کی بندر بانٹ نہیں ہوگی لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان نے مہنگائی کی ہے گلگت بلتستان کے عوام بتائیں انہوں نے عمران خان کو کیا دیا ہے؟ نومل میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ میں وزیر اعلی نہیں بن سکتا ہوں اگر وہ لوگ وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں بن سکتا ہوں ؟ انہوں نے کہا کہ 1994 سے اب تک ہم نے دو ہی جماعتوں کو ووٹ دیا ہے ان جماعتوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن کو ترجیح دی کسی نے بھی عوام کے مسائل کو حل نہیں کیا کسی بھی جماعت نے اصلاحات نہیں کیں بلکہ کرپشن کو ترجیح دی 1994 کا سیٹ اپ بھی میرا بنایا ہوا ہے اور 2009 کا سیٹ اپ بھی میرا لایا ہوا ہے اس سیٹ اپ کے ذریعے میں نے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کیا لیکن اس میں بھی دو جماعتوں نے برسراقتدار آکر کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کردیا اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا اب انصاف کا جھنڈا لہرائے گا انتخابات تک ایسی تبدیلی آئے گی کی ان دو جماعتوں کے نیندیں حرام ہوجائینگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل بڑی تبدیلی آنے والی ہے بڑے بڑے برج رابطے میں ہیں آج نومل سے حاجی جوہر پی ٹی آئی کا حصہ بنے ہیں اسی طرح اس کا سلسلہ جاری ہے مزید بھی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں آنے والی ہیں اور اب تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا ہے اب اس تبدیلی کے مخالفین کی نیندیں حرام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومل نلتر کے عوام کے جو بھی بنیادی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کام کرے گی اور اب ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ نومل یونین کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ پی ٹی آئی کرے گی زمینوں کے جو مسائل ہیں ان کو حل کرے گی نومل نلتر کے عوام کے جتنے بھی دیرینہ مسائل ہیں ان کو پاکستان تحریک انصاف ہی حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت پر مجھے فخر ہے جو کرپشن کرنے والوں کے خلاف برسر پیکار ہیں اور مولانا فضل الرحمن، نواز شریف، زرداری جیسے لوگ عمران خان کو گرانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن عمران خان کبھی نہیں گرے گا یہ لوگ گر جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ کا فقدان ہے ہمیں قائد اعظم کی شکل میں لیڈر ملا سردار عبداللہ بخش ، لیاقت علی خان اور بھٹو لیڈر تھے جو آج نہیں ہیں اب ہمارے پاس عمران خان کی شکل میں لیڈر شپ ہے اور اب ہم نے عمران خان کے ویژن کے تحت کام کرنا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لئے کام کرنا ہے ،گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سے لیکر نچلے سطح تک کے جو مسائل ہیں وہ عمران خان نے ہی حل کرنا ہے اگر عمران خان کے دور میں بھی یہ حل نہیں ہوئے تو پھر یہ مسائل کبھی بھی حل نہیں ہونگے ہم صرف گلہ کرکے واویلا کرتے ہیں مہنگائی ہوئی فلاں ہوا پہلے آپ لوگ عمران خان کو کامیاب تو بنائو گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کو کیا دیا وہ بتائو پہلے الیکشن میں کامیاب بنائو تب گلے شکوے کرنا ابھی تک ہم نے کچھ نہیں کیا ہے اب مخالفین کی نیندیں بھی حرام ہونگی کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی اول نمبر پر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ہم سب ایک ہیں اختلاف تو پی پی پی اور مسلم لیگ میں ہیں جہاں ایک دوسروں کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں ہم کل بھی ایک تھے آج بھی ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے سرگرمیاں محدود ہیں لیکن ہم نے اپنا کام مکمل کیا ہے تمام اضلاع سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگی اور ہماری کوشش ہے کہ ہنزہ میں حلقہ بندی ہو ہنزہ میں حلقہ بندی ہوئی تو پی ٹی آئی کی دو سیٹیں آئینگی اس پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خواب خرگوش میں ہیں وہ اپنی خیر منائیں اب تبدیلی کی ہوا چلی ہے اب نہ کوئی افواہ کام آئے گی اور نہ ہی کوئی اور ہتھکنڈے کام آئینگے اب پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کرنا ہے۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی معرف کاروباری شخصیت و سیاسی سماجی رہنما حاجی جوہر علی نے کہا کہ تبدیلی کے کارواں میں عمران خان کے ویژن کو لیکر شامل ہوئے اور انشااللہ جعفر شاہ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور حلقہ ایک سے بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

Facebook Comments
Share Button