تازہ ترین

GB News

سیزنل چیک پوسٹوں پر سکیورٹی موثر بنانے کی ہدایت

Share Button

غذر(بیورورپورٹ)آئی جی پی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ ضلع غذر ایک پرامن ضلع ہے یہاں جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں ہمیں ضلع بھر کی مجموعی صورتحال پر اطمینان ہے اس وقت تمام تر توجہ نالہ جات کی سیکورٹی پر مرکوز ہے غذر پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیزنل چیک پوسٹوں پر دلجمعی سے ڈیوٹی انجام دیں تاکہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ غذر کے موقع پر ایس ایس پی عبدالروف اور دیگر پولیس آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کا قیام اور جرائم پر قابو پانا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں ہم عوام کی جاں و مال کے تحفظ کے ساتھ پولیس کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں جوانوں کو چاہیئے کہ وہ نظم و ضبط کا خیال رکھیں اور اپنے کردار سے لوگوں کا دل جیت لیں اس سے قبل ایس ایس پی غذر عبدالروف نے آئی جی پی کو غذر کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔

Facebook Comments
Share Button