تازہ ترین

GB News

مجلس وحدت المسلمین نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

Share Button

سکردو (محمد اسحاق جلال) مجلس وحدت المسلمین نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے معیاری تعلیم کا فروغ کرپشن اقرباپروری کا خاتمہ انصاف کی بالادستی ظلم وزیادتی کے خلاف اعلان بغاوت مظلوموں کی حمایت فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہمارے منشور کا اہم حصہ ہے ہم کبھی بھی کرپشن مافیاز کا ساتھ نہیں دیں گے جہاں ظلم و ستم ہوگا وہاں ہم کھڑے ہونگے یہ عوام کے ساتھ ہمارا وعدہ ہے پہلے بھی ظالم اور کرپٹ حکمرانوں سے نبردآزما ہوتے رہے ہیں آئندہ بھی ہوتے رہیں گے گلگت بلتستان کے عوام انتہائی دین دار ہیں انہیں اچھے برے کی تمیز ہے ہم ظلم کے خلاف ہر جگہ پہاڑ بن کر کھڑے ہونگے ظالم کا تعلق جس مذہب اور مسلک سے بھی ہوگا ہم مذاحمت کریں گے انہوں نیکہاکہ گندم سبسڈی کی بحالی اور ٹیکسز کے خاتمے کیلئے ہم نے بڑی جدوجہد کی ہے عوام کے حقوق کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے دینی اور مذہبی سیاست کے خلاف باتیں کرنے والے علاقے میں فحاشی اور عریانی کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں ہم اسلام کے ماننے والے ہیں ہم کسی کو بھی علاقے میں اسلامی تعلیمات سے متصادم نظام لانے کی اجازت نہیں دیں گے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان قربانی اس لیئے نہیں دی تھی کہ ہم آج بھی یذیدی کردار کے حامل لوگوں کا ساتھ دیں امام حسین علیہ السلام نے کرپشن اقرباپروری لوٹ کھسوٹ غیر اخلاقی اور غیر اسلامی نظام حکومت کے خلاف قیام کیا تھا مگر ہم وقت کے یذید کی محفل میں بیٹھ کر گذرے ہوئے یزید کو لعن طعن کرتے ہیں جو منافقت کی انتہا ہے اسلام کو جتنا نقصان منافقین نے پہنچایا ہے کسی اور نے نہیں پہنچایا ہمارا مقصد علاقے میں تمام دینی جماعتوں کو اکھٹا کرکے غیر اسلامی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں گے جو لوگ منتخب ہوکر اسمبلی میں آتے رہے انہوں نے کرپشن اور بے ضمیری کی بدترین مثالیں قائم کیں پیسے اشرافیہ کی جیبوں میں چلے گئے غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا آئندہ شیعہ سنی نوربخشی اور اسماعیلی ایک ہوکر حقوق کی جنگ لڑیں گے علاقے کو فرقہ واریت کی آگ میں جلنے نہیں دیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اعجاز بہشتی نے کہاکہ ہم عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے ظالم حکمرانوں کے ساتھ ٹکر لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ڈاکٹر یونس نے کہاکہ ہم پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیں بھارت جان لے کہ ہم پاکستان کے وفادار ہیں انڈیا کے نہیں۔

Facebook Comments
Share Button