تازہ ترین

GB News

پیپلز پارٹی کا آئندہ انتخابات میں تمام 24 حلقوں سے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

Share Button

گلگت (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات میں تمام 24 حلقوں سے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کو 2 ہفتے میں درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے، صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے تمام سینئر رہنمائوں نے شرکت کی اور انتخابی عمل کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی، اجلاس میں بروقت الیکشن کی تجویز کو سراہا گیا، اجلاس میں پارٹی رہنمائوں نے کہاکہ انتخابات میں وفاقی صوبائی نگران وزراء کی مداخلت کا خدشہ ہے اور کچھ لوگ صحت کارڈ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں، صحت کارڈ کے ذریعے ووٹ مانگا جارہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو ان معاملات پر فوری نوٹس لینا چاہیے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ بروقت اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اقدامات کئے جائیں، ترقیاتی سکیموں اور فنڈز کے اجراء کو فوری روکا جائے اور انتخابات میں وفاقی ونگران حکومت کی مداخلت کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں، اجلاس میں صوبائی صدر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے پیش حکومت ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، نائب صدر محمد علی اختر، بشراحمد، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمد موسیٰ، سابق جنرل سیکرٹری آفتاب حیدر، ضلع دیامر کے صدر فدا للہ ایڈووکیٹ، سابق سینئر وزیر محمد جعفر، غفار، گلگت ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر علی مدد شیر، پولیٹیکل ایڈویز انجینئر نوید اقبال، سیکرٹریٹ انچارچ آصف میر، صوبائی ترجمان شہزاد الہامی، ضلع گلگت کے جنرل سیکرٹری حسین علی رانا، پیپلز لائزز فورم گلگت بلتستان کے نائب صدر شاہد اللہ ایڈووکیٹ، پی وائی او گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری امتیاز امید، سیکرٹری اطلاعات شاہد، نائب صدر ڈاکٹر شکیل احمد و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

Facebook Comments
Share Button