تازہ ترین

GB News

نگران سیٹ اپ کے عمل سے پیپلزپارٹی کو دور رکھا گیا:امجد حسین ایڈووکیٹ

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے عمل سے پیپلزپارٹی کو دور رکھا گیا اس عمل میں ہمیں کوئی جگہ نہیں دی گئی اور نہ ہی ہم سے کوئی رائے لی گئی ، کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران کابینہ کو انٹرویو کے بہانے پی ٹی آئی کو جتانے کا جو ٹاسک دیا گیا ہے وہ الٹا پڑے گا، گلگت بلتستان میں تحریک انصاف اب قرنطینہ میں چلی گئی ہے اور ہم ان کو قرنطینہ سے باہر آنے نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے 12 افراد کا انٹرویو لیا ہے اور ان کو پی ٹی آئی کیلئے کام کرنے اور جتانے کا ٹاسک دے کر بھیجا ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں ان کی ایسی ساری تدبیریں ناکام ہو جائیں گی کیونکہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور عوامی طاقت پیپلزپارٹی کے پاس ہے ، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں ہو رہا البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہو سکتی ہے ، پیپلزپارٹی عوامی طاقت کے ذریعے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔

Facebook Comments
Share Button