تازہ ترین

GB News

جوٹیال نالہ میں آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ : ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی) جوٹیال نالہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دیامر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی،فورس کمانڈر کی سربراہی میں ریسکیو آپریشن کرکے لاشوں اور زخمی کو گلگت پہنچا دیا گیا،اتوار اور پیر کی درمیانی شب جوٹیال نالہ میں آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے مرنے والے چرواہے بتائے جاتے ہیں جن کی شناخت حاجی عبدالخالق عمر65سال ،زئی گل عمر 28 سال،لبنیٰ عمر 10 ،محمد اویس عمر 6 سال کے نام سے ہوئی،واقعہ کی خبر پھیلنے پر فورس کمانڈر اپنی سربراہی میں ریسکیو ٹیم لے کربذریعہ ہیلی کاپٹر موقع پرپہنچ گئے جبکہ آئی جی مجیب الرحمن کی ہدایت پر ریزروپولیس کے 70اہلکاروں ،جوٹیال تھانے کے عملے نے بھی ریسکیوآپریشن میں حصہ لیا،پاک فوج کے جوانوں نے کٹھن راستے سے جان پر کھیل کر لاشوں اور زخمی خاتون کو ریسکیو کیا،لاشوں اور زخمی کو گلگت لایا گیا جہاں لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں جبکہ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی افراد نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے فوری ریسکیو آپریشن کو سراہا ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فورس کمانڈر نے ہر مشکل وقت میں آگے بڑھ کر لوگوں کی مدد کی ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

Facebook Comments
Share Button