تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان کو کرونا کی تباہ کاری کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے،حفیظ الرحمن

Share Button

گلگت (پ ر) سابق وزیراعلیٰ و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے کرونا سے نمٹنے کیلئے فول پروف پالیسی بنائی تھی جسے وفاقی حکومت کی ایما پر تبدیل کردیاگیا ہے اور گلگت بلتستان کو کرونا کی تباہ کاری کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے ہماری حکومت کی کرونا پالیسی میں ردوبدل خودکش حملہ ہے سابق وزیراعلیٰ نے میڈیا کو جاری بیان میںکہا کہ گلگت بلتستان میں ٹرٹسنگ ،ٹریکنگ اورقرنطینہ پالیسی ختم کردی گئی ہے ٹسٹنگ کو روزانہ 300سے کم کر کے 50کردیا ہماری حکومت کی جانب سے کرونا متاثرین کیلئے دی گئی میڈیکل سہولیات فری ٹسٹنگ کورٹائین کو آئسولیشن کو ختم کیا جارہاہے کرونا کے مریض ٹیسٹ کیلئے واویلہ کرہے ہیں کرونا کیلئے ہماری حکومت کی جانب سے مختص فنڈ کو روک دیاگیا ہے ۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں حالات تشویش ناک حد تک بگڑ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی انتظامیہ پر دبائو ڈال رہی ہے اور ہماری کرونا پالیسی کو مکمل طورپر ختم کرنے پر مجبور کررہی ہے جس کا واضح ثبوت ٹسٹنگ کو کم کردینا ہے۔

Facebook Comments
Share Button