تازہ ترین

GB News

ایم ڈبلیو ایم 8حلقوں سے کامیاب ہوگی، آغا علی

Share Button

سکردو(چیف رپورٹر)ایم ڈبلیو ایم کے سکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہاہے کہ ایم ڈبلیو ایم ملک گیر جماعت ہے آئندہ الیکشن میں یہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوںسے سرپرائز دے گی سات سے آٹھ نشستوں پر ہمارے امیدوار کامیاب ہونگے کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے پر غور کیا جاسکتا ہے تاہم اس بابت کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا یہ بات حتمی ہے کہ ایم ڈبلیو ایم خود حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہ آئی تو پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر مخلوط حکومت بنانے پر غور کیا جاسکتاہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ ایم ڈبلیو ایم کے تمام منتخب نمائندیآئندہ حکومت میں شامل ہونگے سکردو حلقہ نمبر سمیت مختلف حلقوں کوہرصورت میں حکومت میں نمائندگی ملے گی یہ تاثر غلط ہیکہ ہم حکومت ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے حکومت سے باہر رہیں گے ہم نہ صرف حکومت میں شامل ہونگے بلکہ بڑے عہدے ہمارے منتخب نمائندوں کے پاس ہونگے عوام کی بلاتفریق خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کریں گے انہوں نیکہاکہ ہماری کسی سیاسی ومذہبی جماعت سے کوئی دشمنی نہیں ہے اسلامی تحریک کے لوگ ہمارے بازو ہیں ہم دونوں کا مقصد علاقے کی بلاتفریق خدمت ہے ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے دونوں کا ہدف علاقے کی ترقی وخوشحالی ہے عوام تعاون کریں ہم ڈیلیور کرکے دکھائیں گے

Facebook Comments
Share Button