تازہ ترین

GB News

معروف سیاستدان و قبائیلی سردار سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ملک محمد مسکین کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

Share Button

چلاس (بیورورپورٹ) گلگت بلتستان کے معروف سیاستدان و قبائیلی سردار سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ملک محمد مسکین کرونا وائرس کے باعث گلگت میں انتقال کر گئے۔ملک محمد مسکین کی عمر 85برس تھی۔مرحوم کو آج ان کے آبائی گاوں تانگیر میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ملک محمد مسکین گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور گلگت سٹی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔منگل کے روز ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ملک محمد مسکین کی جسد خاکی گلگت سے تانگیر پہنچا دیا گیا ہے ۔ملک محمد مسکین نے سوگواروں میں چار بیٹے اور بیوہ چھوڑی ہیں۔ 1970سے 2020تک سیاست سے وابستہ رہے اور مختلف ادوار میں 7مرتبہ علاقے کی عوام کی خدمت کا موقع ملا۔گلگت بلتستان کے جماعتی بنیادوں پر ہونے والے نویں انتخابات 12اکتوبر 2004کو تانگیر سے ملک مسکین نے الیکشن جیت کر ممبر بن گئے اور اسمبلی کے سپیکر کے عہدے پر بھی فائض رہے۔ملک محمد مسکین نے صوبہ خیبر پختونخواہ کا ضلع کوہستان سے بھی الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ گلگت بلتستان کے 2015کے الیکشن میں تانگیر حلقے سے ملک مسکین نے حاجی وکیل مرحوم کے حق میں دستبردار ہوکر ن لیگ کی جھولی میں ایک سیٹ ڈال دی تھی ۔ملک محمد مسکین ایک کامیاب سیاستدان کیساتھ ایک بہترین مشران (جرگہ دار)بھی رہے اور گلگت بلتستان میں امن کی بحالی کیلئے ان کا کردار مثالی رہا ہے۔ملک محمد مسکین کے وفات پر گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button