تازہ ترین

GB News

نئے انتخابات کرانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا، محمد یٰسین ایڈووکیٹ

Share Button

سکردو ( چیف رپورٹر ) صوبائی وزیر محمد یٰسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نئے انتخابات کرانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا اور انتخابی عمل کو ہر صورت میں شفاف بنایا جائیگا اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کا ہاتھ مضبوط کریں گے حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی تو حلف اٹھایا ہے بٹھیں گے اور نئے انتخابات کے بارے میں گفت شنید کی جائیگی مربوط پالیسی کے تحت نئے انتخابات کرائے جائیں گے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے ہمارا مقصد صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرانا ہے ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے تمام جماعتوں کیلئے قابل قبول الیکشن کرانا ہمارا مشن ہے عوام اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاؤن کریں نگراں حکومت کی صورت میں ایک اچھی ٹیم بن گئی ہے ٹیم کے سربراہ کی قیادت میں نظام حکومت اچھے انداز میں چلائیں گے انہوں نے کہاکہ وزراء کو قلمدان جلد سونپے جائیں گے اس کے بعد باقاعدہ کام شروع ہو گا ۔

Facebook Comments
Share Button