تازہ ترین

GB News

چیف کورٹ نے بگ بورڈ سکینڈل کے مجر م کا مکان نیلام کرنے میں حائل رکاوٹ ختم کردی

Share Button

گلگت(پ ر)چیف کورٹ نے بگ بورڈ سکینڈل کے مجر م کا مکان نیلام کرنے میں حائل رکاوٹ ختم کردی اب مجرم کے مکان کو نیلام کرکے رقم متاثرین میں تقسیم کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق سپریم اپیلیٹ کورٹ کے حکم پر نیب نے بگ بورڈ کے ڈائریکٹر محمد صادق کیخلاف تحقیقات کے دوران اس کا گلگت میں واقعہ مکان تحویل میں لیا تھا اور احتساب عدالت کے حکم پر محکمہ مال نے محمد صادق کو مکان سے بے دخل کردیا تھااور عدالت کے حکم پر مکان کو نیلام کرنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اس دوران محمد صادق کے سسر معراج گل نے چیف کورٹ میں اپیل دائرکردی کہ مکان اس کی ملکیت ہے ،اپیل کی سماعت کے بعد عدالت نے 22جون 2020کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو منگل کو سنادیا گیا،چیف کورٹ نے معراج گل کی اپیل مستردکردی،چیف کورٹ کے فیصلے کے بعد اب مکان نیلام کرکے متاثرین کو رقم ادا کی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button