تازہ ترین

GB News

بھارت کی سفارتی شکست،سلامتی کونسل میں کراچی حملے کی مذمت

Share Button

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے پر مذمتی بیان رکوانے کی بھارتی مکروہ کوششیں ناکام ہوگئیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی سفارتکاری کو منہ کی کھانا پڑی۔ ہزار جتن اور کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی، مذمتی بیان کا مطالبہ چین نے کیا تھا۔سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کی اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، دہشتگردوں، سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بھارت کی منفی سفارتکاری کے باوجود سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔ اس بیان سے ہندوستانی میڈیا کا جھوٹ بھی بے نقاب ہوا جو سلامتی کونسل کی اس معاملے پر خاموشی کا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے کراچی دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔

Facebook Comments
Share Button