تازہ ترین

GB News

توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے مودی جان لیں کہ جموں کے مہاراجہ نے کبھی گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کی،سدھیندرا کلکرنی

Share Button

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے انہیں تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے مودی جان لیں کہ جموں کے مہاراجہ نے کبھی گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کی بلکہ گلگت بلتستان نے ہری سنگھ کے بھارت سے الحاق کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں الیکشن کے اعلان پر اعتراض کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ چلاس اور شمالی علاقہ جات میں بدھ مت کے قدیم تاریخی ورثے موجود ہیں پاکستان ان پرکسی قسم کا حق نہیں رکھتا ، پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسی کسی بھی کوشش سے دور رہے جس سے بھارت کی جغرافیائی اثرات پڑتے ہوں۔پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق مودی اور ان کی حکومت کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے لہٰذا پاکستان نئی دہلی کے بیانات مکمل طور پر رد کرتا ہے۔

Facebook Comments
Share Button