تازہ ترین

GB News

امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکے اور آگ لگنے کا واقعہ امریکی جرائم کا جواب ہے،جنرل اسماعیل قاآنی

Share Button

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکے اور آگ لگنے کا واقعہ امریکی جرائم کا جواب ہے جو امریکی عناصر کے ذریعے ہی دیا گیا ہے،ایرانی خبررساں ادارے پریس ٹی وی اور سحر ٹی وی کے مطابق جنرل اسماعیل قاآنی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈروں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی بیڑے میں آگ لگنے کے واقعے کے بارے میں کہا کہ امریکی بلاوجہ ذمہ داروں کو تلاش کرنے میں وقت ضائع نہ کریں، آگ خودامریکیوں نے لگائی ہے جس کے شعلے اب خود ان تک پہنچ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکی فوج اب کمزور ہو چکی ہے اور اس کے فوجی آلات اب لوہے کے ٹکڑوں میں بدل چکے ہیں۔ جنرل قاآنی نے کہا کہ امریکی بیڑے میں لگنے والی آگ، امریکی عناصر کی مجرمانہ کارروائیوں کا جواب ہے۔جنرل قاآنی نے امریکہ اور اسرائیل کے حوالے سے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو سنگین اور مجرمانہ جرائم کامزید تاوان ادا کرنا پڑیگا۔ جو شخص بھی ظلم و ستم اور بربریت کا ارتکاب کریگا اسے اللہ تعالی کے عذاب کا سامنا کرنا پڑیگا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ میں رونما ہونے والا حادثہ دنیا بھر میں امریکہ کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کا نتیجہ ہے۔امریکہ کو اس سلسلے میں دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے یہ وہی آگ ہے جو امریکہ نے دنیا میں روشن کررکھی ہے اور جس کے شعلے آج امریکہ کے دامن تک پہنچ گئے ہیں۔جنرل قاآنی نے امریکی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو مستقبل میں سخت ایام کا سامنا بھی کرنا پڑیگا۔ امریکہ کو اپنی ناکامیوں کو قبول کرکے دنیاکے بیگناہ اور مظلوم لوگوں پر ظلم و ستم کو ختم کرنا چاہیے ورنہ اسے اللہ تعالی کے سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑیگا۔یاد رہے کہ اتوار کو جنوب مغربی امریکا کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر نامعلوم وجوہات سے دھماکہ ہوا تھا اور امریکی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں آگ لگ گئی تھی۔ اس واقعے میں درجنوں امریکی زخمی ہوئے تھے اور آگ بجھانے کی کوشش ناکام رہی جس کی وجہ سے یہ بیڑا اب ڈوب رہا ہے۔

Facebook Comments
Share Button