تازہ ترین

GB News

کورونا وائرس کے پاکستان میں اثرات کم ،2لاکھ 42 ہزار 436 صحتیاب

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )دنیا بھر میں ایک کروڑ 64 لاکھ 26 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر اور 6 لاکھ 54 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان میں اثرات کم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 43 ہوچکی ہے جس میں سے 5 ہزار 881 کا انتقال جبکہ 2 لاکھ 42 ہزار 436 صحتیاب ہوئے ہیں جو 88 فیصد ہے۔ 28 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1165 کیسز اور28اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ ایک ہزار 410 افراد شفایاب ہوگئے۔سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 574 افرا کو متاثر اور 10 کی جان لے لی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 571 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 574 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 398 ہوگئی۔مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد کے انتقال کرجانے سے مجموعی تعداد 2 ہزار 172 تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 206 افراد کو متاثر کیا جبکہ 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 54 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ان نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 14 ہزار 938 تک پہنچ گئی۔مزید برآں ایک فرد کے انتقال کرجانے سے یہ تعداد 164 سے بڑھ کر 165 ہوگئی۔ملک میں کم متاثر علاقوں میں سے ایک آزاد کشمیر میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں ان 6 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز کی تعداد 2040 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 214 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہزار 724 ہوچکی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 186 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 27 ہزار 724 ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 11 ہزار 654 ہوچکی ہے۔بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہے۔ملک میں کیسز میں کمی کے ساتھ صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک ہزار 410 مریض شفایاب ہوگئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 436 ہوگئی۔ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے۔مصدقہ کیسز: 276043،اموات5881،صحتیاب 242436،فعال کیسز 27465،ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 19 ہزار 398 ہیں تو وہیں پنجاب میں یہ تعداد 92 ہزار 279 کیسز تک پہنچ چکی ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 33 ہزار 724 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 654 ہے۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 938، آزاد کشمیر میں 2040 اور گلگت بلتستان 2010 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے سندھ 2172،پنجاب 2125،خیبرپختونخوا 1186،بلوچستان 136،اسلام آباد 165،آزاد کشمیر 49،گلگت بلتستان 48۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات ساڑھے 5 ہزار سے زائد ہیں۔

Facebook Comments
Share Button