تازہ ترین

GB News

چلاس : سی ٹی ڈی آپریشن میں مارا گیا بشارت پولیس کا مخبرنکلا

Share Button

گلگت(وقائع نگار)چلاس میں سی ٹی ڈی آپریشن کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی ہے،آپریشن میں مارا گیا بشارت پولیس کا مخبر تھا اور وہی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو اسمقام تک لایا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق مخبر بشارت نے سی ٹی ڈی کو اطلاع دی کہ چلاس کی رنئی کالونی کے مکان میں بڑی تعداد میں اسلحہ چھپایا گیا ہے اور مکان میں سماج دشمن عناصر بھی موجود ہیں اس اطلاع پر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر مشتمل ٹیم چلاس پہنچی اوررات ڈھائی بجے اعلاج نامی شخص کے مکان پر چھاپہ مارا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں5اہلکار شہید ہوگئے جبکہ اعلاج کا بیٹا اظہار اللہ جو نمل یونیورسٹی کا طالب علم تھا جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کا مخبر بشارت بھی مارا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق اعلاج جگلوٹ پولیس کو بشارت کی بہن کے قتل میں مطلوب تھا اور مخبر بشارت نے اپنی بہن کے قاتل کو انجام تک پہنچانے کیلئے سی ٹی ڈی کو اطلاع دی تھی کہ ملزم اسلحہ کے غیرقانونی کاروبار میں بھی ملوث ہے اسی لئے سی ٹی ڈی کے 21اہلکاروں نے کارروائی کی لیکن بشارت خود بھی فائرنگ کی زدمیں آگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعلاج سمیت اس کے متعدد رشتے داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے ،ادھر مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ گھر سے کوئی اسلحہ نہیں ملا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button