تازہ ترین

GB News

گمبہ سکردو ، عاشورہ اسد انتہائی عقیدت واحترام ومذہبی جوش جذبے تحت منایا گیا ،عزاداروں میں ماسک اور سینٹائزر تقسیم

Share Button

سکردو(محمد اسحاق جلال) گمبہ سکردو میں شہدائے کربلا کی یاد میں عاشورہ اسد انتہائی عقیدت واحترام ومذہبی جوش جذبے تحت منایا گیا گمبہ سکردو میں علم تعزیے ذوالجناح اور تابوت کے بیس بڑے جلوس نکالے گئے رواں سال عاشورہ اسد کو عالمگیر وبائی مرض کرونا سے نجات کیلئے یوم دعا کا نام دیا گیا جلوسوں کی برآمدگی سے قبل مختلف امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزاء منعقد کی گئیں چار انٹری پوائنٹس پر عزاداروں کی سکریننگ کی گئی بیمار لوگوں کو محکمہ صحت کے کیمپ میں بھیج دیا گیا مختلف ماتمی انجمنوں اور مختلف مخیر حضرات کی جانب سے عزاداروں میں ماسک اور سینٹائزر تقسیم کئے گئے مجالس اور جلوسوں کا دورانیہ مختصررکھا گیامجالس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام وذاکرین نے واقعہ کربلا اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور کرونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جلوسوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی طورپر انتظامات کئے گئے تھے اہم چوراہوں کو صبح گیارہ بجے ہی سیل کردیاگیا تھا دکانوں کی چھتوں پر سکیورٹی اہلکاروںکی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی مختلف ماتمی انجمنوں سماجی تنظیموں کی طرف سے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جہاں کورونا کے پیش نظر ڈسپوز ایبل برتنوں کا استعمال کیا گیا گمبہ سکردو کے تمام گھروں میں نیاز حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا تھا

Facebook Comments
Share Button