تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان : کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 2075 ہوگئی

Share Button

گلگت( سٹاف رپورٹر )گلگت بلتستان میں مزید 48 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی جبکہ مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے کرونا وائرس سے متاثرہ 37 افراد صحت یاب ہو ئے، محکمہ صحت سے جاری رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سامنے آنے والے نئے مثبت کیسز میں سکردو کے 18′ غذر کے 16′ گلگت کے 6′ ہنزہ کے 3′ شگر کے 2′ اور دیامر کھرمنگ و نگر کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 2075 ہو چکی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 344 ہے۔بدھ کو کرونا سے سکردو کے 2 اور دیامر کا ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد جی بی میں کرونا سے جاں بحق ہونے افراد کی مجموعی تعداد 53 ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 37 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں جن میں سے ہنزہ کے 20′ گلگت کے 12 ‘ دیامر کے 3 اور سکردو کے 2 افراد شامل ہیں اس طرح کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1673 ہو گئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button