تازہ ترین

GB News

صحت اور تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،نگران وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت(پ ر)نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا ہے کہ بحیثیت نگران وزیر اعلیٰ ایک مثبت سمت کا تعین ہماری ترجیح ہے تاکہ آنے والوں کیلئے راہ متعین ہو۔ صحت اور تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے۔ ہمارے مستقبل کا دارومدار ان ہونہار طالب علموں پر ہے۔ اساتذہ تعلیمی اداروں میں طالب علموں کی اس طرح سے تربیت کریں وہ مستقبل میں ایک کامیاب انسان اور کار آمد شہری بن سکیں۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے قراقرم بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے تعلیمی میدان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ادارے کو مزید مستحکم بنانے کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ تعلیمی اداروں میں نصابی تعلیم کے علاوہ کردار سازی اور مثبت رویوں کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ اساتذہ کرام کا کردار قوموں کی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ میر افضل نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالب علموں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں سوشل ورک لازمی قرار دیا جائے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے۔ گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ تقریب کے آخرمیں نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے۔

Facebook Comments
Share Button