تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان : کرونا وائرس سے متاثرہ 24 افراد صحت یاب ہو گئے

Share Button

گلگت( سٹاف رپورٹر )گلگت بلتستان میں مزید 13 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 24 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں محکمہ صحت سے جاری رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نئے مثبت کیسز میں سکردو کے6 گلگت کے 3′ دیامر کے 2′ شگر و نگر کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 2088 ہو چکی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 333 ہے۔ جمعرات کو کرونا وائرس سے متاثرہ 24 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ، جن میں سے ہنزہ کے 13′ دیامر کے 6′ اور گلگت کے 5 افراد شامل ہیں اس طرح کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1719 ہو گئی ہے۔جی بی میں کرونا سے جاں بحق ہونے افراد کی مجموعی تعداد 53 ہوچکی ہے۔

Facebook Comments
Share Button