تازہ ترین

GB News

آبادی پرکنٹرول مستقبل کابڑاچیلنج ہوگا،ثناء اللہ خان

Share Button

گلگت(سٹاف رپورٹر) سوشل ویلفیئر و بہبود آباد ی کے سیکریٹری حاجی ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام ٹاسک شیئرنگ پراجیکٹ کے تحت پاپولیشن کے لئے اسٹریٹیجک فریم ورک کے ابتدائی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری پاپولیشن ثناء اللہ خان نے کہا کہ مستقبل کا سب سے بڑا چیلنج بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا ہے اس مقصد کے لئے جتنا اہم کردار محکمہ صحت کا ہی ہے اسی طرح شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کا بھی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفئر وبہبود آبادی علاقے میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ایشو پر قابو پانے کے لئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ آبادی کی وجہ سے وسائل کا ضیاع نہ ہو سکے انہوں نے یو این ایف پی اے اور ایف پی اے پی کے حکام کو یقین دہانی کرائی کہ آبادی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے پاپولیشن ویلفئر کے ڈائریکٹر اکرام اللہ بیگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1300 سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں جن کے زریعے سے آبادی کو کنٹرول کرنے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے ایف پی اے پی کے ریجنل ڈائریکٹر زاہد علی نے کہا کہ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن پاکستان کا گلگت میں فیملی ہیلتھ ہسپتال ہے سکردو میں دس بستروں پر مشتمل میٹرنٹی ہوم کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جبکہ تمام اضلاع میں بنیادی ہیلتھ مراکز عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر یو این ایف پی اے کے محمد بلال نے پاپولیشن اسٹریٹیجک فریم ورک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایف پی اے پی کے عبد الکریم نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیئے

Facebook Comments
Share Button