تازہ ترین

GB News

چیف جسٹس چیف کورٹ کا سانحہ چلاس پر نوٹس، متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

Share Button

گلگت (پ ر) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے سانحہ چلاس پر نوٹس لے لیا ہے اورتمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیںچیف جسٹس نے نوٹس کو رٹ پٹیشن میں بھی تبدیل کردیا ہے تفصیلات کے مطابق چلاس کے علاقے روئنی میں ہونیو الے واقعہ کے بارے میں میڈیا اور سوشل میڈیا میں چلنے والی خبروں پر چیف جسٹس ملک حق نواز نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،ڈی آئی جی آپریشن،انچارج سی ٹی ڈی گلگت بلتستان سینئرسپرٹنڈنٹ پولیس دیامر سمیت عوام روئنی، جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین،میڈیا کے نمائندوں کو 11اگست کو عدالت میں طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے نوٹس کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کردیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button