تازہ ترین

GB News

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی :میٹرک 2020کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مارلیا

Share Button

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے میٹرک 2020کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحانات میں طالبات نے میدان مارلیا۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق نتائج کا اعلان شعبہ امتحانات کے کنٹرولر محمد عارف نے کیا۔ نتائج کے مطابق جماعت دہم کامجموعی رزلٹ کی شرح 90.66فیصد رہا۔سائنس گروپ میںڈائمنٹ جوبلی ہائی سکول محمد آباد دنیور گلگت کی طالبہ نازیہ جہان دخترمحمد عظیم نے1100میں سے976نمبر لے کر پہلی ،ڈائمنٹ جوبلی ماڈل ہائی سکول سونیکوٹ گلگت کی طالبہ انیلہ عیسیٰ دختر محمد عیسیٰ نے 970نمبر لے کر دوسری ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھلت نگر کی طالبہ ناہید اسماعیل دختر محمد اسماعیل نے946نمبرلے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیے۔جبکہ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سندس سکردو کی طالبہ ساجدہ بتول بنت قاسم نے 1100میں سے909نمبر لے کر پہلی ،بوائز ہائی سکول چوریٹ استورکی طالبہ شبنم بنت خان شیرین نے 861نمبر لے کر دوسری ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2گلگت کی طالبہ اقراء جاویدبنت جاویداقبال نے 848نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر 10290طلبا شریک ہوئے، جن میں 9329طلبا پاس ہوئے جبکہ961 طلباسے بعد میں خصوصی امتحان لیاجائے گا۔

Facebook Comments
Share Button