تازہ ترین

GB News

کروناوائرس: ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 6009 ہوگئی

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں کرونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6009 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280845تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2153، سندھ میں 2231 اور خیبر پختونخوا میں 1208 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 54 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 781 مریض اور 19 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 139 کیسز، 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 71 کیسز اور 5 اموات، اسلام آباد19 کیسز 2 ہلاکتیں، گلگت بلتستان میں20 کیسز ، آزاد کشمیر 4 کیسز اور سندھ سے 530 کیسز اور 7 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔پنجاب سے کورونا کے 139 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button