تازہ ترین

GB News

سوست بارڈر پاک چین تجارت کے کھول دیاگیا

Share Button

ہنزہ ( اجلال حسین ) سوست بارڈر پاک چین تجارت کے کھول دیاگیا 5کنٹینرز سوست پہنچ گئے ،کرونا کی وجہ سے بندبارڈر کو چار ماہ تاخیر سے کھولا گیا ، پاک چین سرحد خنجراب ہر سال برف باری کی وجہ سے یکم دسمبر سے اپریل تک ہر قسم کی آمدرفت کے لئے بند ہوتی ہے یکم اپریل کے بعد سرحد کھول دی جاتی تھی لیکن کروناکی وجہ سے سرحد تاخیر سے کھولی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت ایس او پیز کے تحت 10اگست تک مال بردار کنٹینرز کے لئے بارڈرکوکھولاگیا ہے ، سرحدکھلنے پر تاجربرادری نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے بارڈر کو سیزن کے آخر تک کھلارکھنے کامطالبہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے خنجراب بارڈر تک رسائی کے علاوہ سوست پورٹ تک سامان کو پہنچانے کے لئے مختلف محکموں کی مدد سے سکریننگ کے علاوہ دیگر ضروری سامان مہیا کیا ہے ۔ڈی سی ہنزہ نے اس حوالے سے گزشتہ روز سلک روٹ ڈائی پورٹ پر این ایل سی کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے خنجراب تا سوست جگہ جگہ سیکریننگ سٹم کا معائینہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین سے آئے ہوئے مال بردارکنٹینرز کو بارڈر پہنچنے کے بعد چینی انجن تبدیل کرتے ہوئے پاکستانی کیبن لگا کر سوست پورٹ پہنچایا جائے گا جس کے بعد کسٹم حکام کسٹم قانون کے تحت تاجروں کو سامان حوالے کریں گے۔ ڈی سی ہنزہ نے پاک چین بارڈر تک کسی بھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور مقامی افراد پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔

Facebook Comments
Share Button