تازہ ترین

GB News

  پانچ اگست کشمیر اور  مظلوم کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جبروتشدد کے خلاف یوم سیاہ کے طور یاد رکھاجائے گا،مولانا عطاء اللہ شہاب

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ  5اگست کشمیر اور  مظلوم کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جبروتشدد کے خلاف یوم سیاہ کے طور یاد رکھاجائے گااور ظلم وستم کے خلاف تمام انصاف پسندوں کو متحد ویکجا ھونا پڑیگا۔انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ظلم و تشدداور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اقوام متحدہ کے اداروں کی خاموشی اور او آئی سی سمیت مسلم امہ کا غیر ضروری سکوت  قابل تشویش ہے ،ایسے کٹھن حالات میں مسئلہ کشمیر اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے وکیل اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت کرنے کی بجائے طاغوتی قوتوں اور ظالم وجابر حکومتوں کی ہمنوا بنی دکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پرمظلوم کشمیری مسلمانوں  پر بھارتی ظلم وتشدد  کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے ہمدردی اور تعلق رکھنے والے تمام طبقات بھارتی مظالم کے خلاف قائد جمعیت کے ساتھ دیں مولانا عطاء اللہ شہاب نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے گلگت بلتستان کے خلاف اپنے مکروہ عزائم ظاہر کردئیے ہیں اس بارے میں قومی سطح پر چوکنارہنا وقت کا لازمی تقاضا ہے قومی شہ رگ کوتو حکومت نے بیچ ڈالا ہے آج مگر مچھ کے آنسو بہاکر کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی کاڈھونگ رچارہی ہے

Facebook Comments
Share Button