تازہ ترین

GB News

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف دوسرا امتحان 13 اگست سے شروع ہو گا

Share Button

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف دوسرا امتحان 13اگست سے شروع ہو رہا ہے، قومی ٹیم آج ساؤتھپٹن پہنچے گی۔ 13 اگست سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو رہا ہے۔ قومی ٹیم آج ساؤتھپٹن میں پریکٹس کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خامیوں کو دور کرے گی۔ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں مکمل حکمرانی کے بعد شکست پر قومی ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو سوشل میڈیا سمیت کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن وہ روایتی انداز سے مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے خود کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس ناکامی میں ان کے فیصلوں کا کوئی کردار نہیں کیونکہ دس سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد انہیں بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے۔

Facebook Comments
Share Button