تازہ ترین

GB News

شادی سے قبل محبت پر یقین نہیں رکھتی: اداکارہ نیلم منیر

Share Button

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ نیلم منیر اگرچہ انڈسٹری میں بولڈ کردار کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم حقیقی زندگی میں وہ شادی سے قبل کسی طرح کی محبت اور ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتیں۔نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں شادی، آئیڈیل شریک حیات، محبت اور زندگی سمیت اپنے کیریئر اور معاشرے سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی۔میزبان کی جانب سے شادی کے لیے آئیڈیل شریک حیات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے افراد پسند ہیں جو اپنے اہل خانہ کی عزت کریں۔نیلم منیر کے مطابق جو شخص اپنی والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ان کی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کی عزت کرتا ہے، انہیں ایسے ہی افراد پسند ہیں۔

Facebook Comments
Share Button