تازہ ترین

GB News

ٹی ٹونٹی ، پاکستان اور انگلینڈ 28 اگست کو ٹکرائیں گے

Share Button

گرین شرٹس کیلئے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کا امتحان کل (اٹھائیس اگست) سے شروع ہو رہا ہے جس کی تیاری کیلئے دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کی تیاریاں، قومی کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس شیڈول ہے جس میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس میں کھلاڑی پسینہ بہائیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ٹریننگ سیشن ہو گا ۔نئے فارمیٹ میں کپتان اور اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف کا کڑا امتحان ہے، ٹیسٹ ہارنے والے شاہین سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرجوش ہیں،ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم ویڈیو لِنک پر میڈیا سے گفتگو کر یں گے اور اپنی حکمت عملی بتائیں گے۔ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا امتحان اولڈ ٹریفرڈ میں 28 اگست کو ہو گا۔

Facebook Comments
Share Button