تازہ ترین

GB News

سب سے پہلے دل شاہ رُخ خان پر آیا تھا: ماہرہ خان

Share Button

پاکستان کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرا سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا۔ عالمی شہرت یافتہ اورلاتعداد ایوارڈزاپنے نام کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کی اداکاری سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔اداکارہ بھی اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں اور پل پل کی خبریں دیتی رہتی ہیں، تاہم ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ جب وہ وی جے بنیں تھیں۔اداکارہ نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل سٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی جب کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 ڈالرفی گھنٹہ تھی۔

Facebook Comments
Share Button