تازہ ترین

GB News

ایران اور آئی اے ای اے کا جوہری تنصیبات کے معائنے پر اتفاق

Share Button

ایران اور بین الاقوامی جوہری ادارے نے ایران کی مشتبہ جوہری تنصیبات کے معائنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ بین الاقوامی جوہری ادارہ ایک عرصے سے ایران سے دو خفیہ جوہری تنصیبات تک رسائی کی اجازت مانگ رہا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یہ اجازت رضاکارانہ طور پر دی ہے۔ ایران پر الزام تھا کہ تہران اور اصفہان کے مضافاتی مقامات پر جوہری مواد محفوظ کیا گیا ہے۔ ایران نے اس الزام کو مسترد کیا تھا لیکن اب تک ان تنصیبات کے معائنے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔

Facebook Comments
Share Button