تازہ ترین

GB News

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ،سینٹرل پنجاب کی کپتانی بابراعظم کے سپرد

Share Button

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹ کیلئے سینٹرل پنجاب کی کپتان بابر اعظم کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سعد نسیم نائب کپتان، کامران اکمل وکٹ کیپر ،عابد علی، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عثمان قادر، بلال آصف ،عبداللہ شفیق، احمد بشیر، احسان عادل، عرفان خان نیازی ، قاسم اکرم، رضوان حسین، صہیب اللہ اور ظفر گوہر شامل ہیں جبکہ احمد شہزاد اور حسن علی فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ میں شامل نہیں ہوں گے ۔ایونٹ کے لئے سندھ کی اعلان کردہ ٹیم میں سرفراز احمد بطورکپتان کھیلیں گی جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد طحہ ، رومان رئیس، شرجیل خان ،سہیل خان ,احسان علی، انور علی، اسد شفیق، اعظم خان، دانش عزیز ،حسن خان، خرم منظور، میر حمزہ ، محمد اصغر اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ فواد عالم سکینڈ الیون ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سدرن پنجاب کی اعلان کردہ ٹیم میں شان مسعود کپتان، حسین طلعت نائب کپتان اور دیگر کھلاڑیوں میں عامر یامین، علی شفیق، بلاول بھٹی، خوشدل شاہ، محمد عباس محمد الیاس، محمد عرفان، سیف بدر، صہیب مقصود، عمر خان شامل عمر صدیق خان، زاہد محمود اور ذیشان اشرف وکٹ کیپرہونگے جبکہ راحت علی کی ٹورنامنٹ میں شرکت فٹنس سے مشروط کی گئی ہے ۔ناردرن کرکٹ ٹیم کی کپتانی عماد وسیم کریں گی جبکہ شاداب خان کو بطور نائب کپتان شامل کیا ہے اور دیگر کھلاڑیوں میں علی عمران، آصف علی، فرزان راجہ، حیدر علی، حماد اعظم ،حارث رف، محمد عامر، محمد نواز، موسی خان، روحیل نذیر،سہیل اختر، سہیل تنویر، عمر امین اور ذیشان ٹیم میں شامل ہیں ۔ خیبرپختونخوا ٹیم میان محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، جنیدخان (نائب کپتان) ہونگے محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، عثمان خان شنواری، وہاب ریاض ،زوہیب خان، محمد حارث محمدمحسن، صاحبزادہ فرحان ، ارشد اقبال، آصف آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد اور عمران خان سینئر سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بلوچستان کی کپتانی حارث سہیل کپتان جبکہ بسمہ اللہ خان نائب کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں یاسر شاہ، امام الحق، اکبر الرحمن، عاکف جاوید، عماد بٹ عمران بٹ، عمران فرحت، کاشف بھٹی، خرم شہزاد، تیمور خان ،عمید آصف، عمر گل، اسامہ میر اور اویس ضیا شامل ۔

Facebook Comments
Share Button