تازہ ترین

GB News

پاکستان عالمی وبائوں سے مقابلے کیلئے قابل تقلید مثال، ڈبلیو ایچ او

Share Button

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایسے سات ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنھیں مستقبل کی عالمی وبائوں سے مقابلے کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیا گیا ہے۔عالمی اقتصادی فورم کو دی گئی ایک بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈاہنم نے 7 ایسے ممالک کو قابل تقلید مثال کے طور پر پیش جن سے پوری دنیا عالمی وباو? سے مقابلہ سیکھ سکتی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، اٹلی، تھائی لینڈ، منگولیا، موریشیئس اور یوروگوائے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے انفرااسٹرکچر کو کروبا وبا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنے نظامِ صحت پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے زور دیا۔

Facebook Comments
Share Button