تازہ ترین

GB News

افغان سرحدپ ر تشدد بڑھنے کا مقصد امن عمل کو نقصان پہنچانا ہے، آئی ایس پی آر

Share Button

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پرتشدد کارروائیاں بڑھنا افسوسناک ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ ان کارروائیوں کامقصد افغان امن عمل کو نقصان پہنچانا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان مخلصانہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان امن کا خواہاں ہے۔ ہم مل کر تمام شرپسندوں کو شکست دیں گے۔ دوسری جانب بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارتی فوج نے ایک بار پھر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیکردشمن کو بھار ی جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

Facebook Comments
Share Button