تازہ ترین

GB News

حکومت پسے ہوئے طبقات کی فلاح اور پس ماندہ علاقوں کی ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے،وزیر اعظم

Share Button

کوئٹہ(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات مرتب کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کی فلاح اور پس ماندہ علاقوں کی ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے،بلوچستان میں نئے ڈیموں سے زرعی شعبے میں ترقی کے امکانات روشن ہیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، اسد عمر، شبلیفراز، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزرا شریک ہوئے۔اجلاس میں سیلاب کے بعد کی صورت حال، ترقیاتی منصوبوں، کرونا سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بتایا کہ ریلیف کا بیش تر کام مکمل کر لیا گیا ہے، حالیہ بارشوں، سیلاب کے بعد ڈیموں کی صورت حال تسلی بخش ہے، اس وقت صوبے میں کرونا کے کل 886 ایکٹو کیسز ہیں۔اجلاس میں بلوچستان میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے شرکا کو آگاہ کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے ریلیف اقدامات کو سراہا۔

Facebook Comments
Share Button