تازہ ترین

GB News

محکمہ تعمیرات عامہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Share Button

گلگت( جنرل رپورٹر)محکمہ تعمیرات عامہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،پی ڈبلیو ڈی کے 19افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ڈبلیو ڈی دیامر کے گریڈ 19 کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر جان نبی کو ایس ای( سپرنٹنڈنٹ انجینئر) سکردو شگر سرکل پی ڈبلیو ڈی تعینات کر دیا گیا ہے، سکردو میں تعینات ایس سی ڈاکٹر نذیر حسین کا دیامر تبادلہ کر دیا گیا ہے،چیف انجینئر گلگت آفس میں تعینات ایکسین کریم خان کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہنزہ نگر، نگر میں تعینات ایکسین شیر شاہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ورکس آفس گلگت ، گلگت آفس میں موجو ایکسین محمد طیب کو ایس ای پلاننگ آفس چیف انجینئر گلگت، بی این آر ہنزہ کے ایکسین مبشر حسن کو ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر ڈویژن گلگت تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گانچھے بی اینڈ آر ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر اقبال حسین کو ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر سکردو،ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ ڈویژن پی ڈبلیو ڈی گلگت عبدالہادی کو ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آرڈویژن گلگت جبکہ ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر گلگت محمد عیسیٰ کو ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ ڈویژن گلگت تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ سترہ کے ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر کھرمنگ مظہر حسین کا گانچھے، گریڈ سترہ کے ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر ڈویژن غذر طفیل محمد کا بی اینڈ آر ہنزہ تبادلہ کیا گیا ہے۔بی اینڈ آر استور میں تعینات گریڈ سترہ کے ضیاء الرحمن کو شگر بھیج دیا گیا ہے۔ بی اینڈ آر دیامر میں تعینات گریڈ سترہ کے ایگزیکٹو انجینئر شبیر عالم کا چیف انجینئر آفس ، بی اینڈ آر شگر کے ایگزیکٹو انجینئر سہیل کاشف کا استور تبادلہ کیا گیا ہے۔جی ڈی اے میں تعینات وقار احمد کو ایگزیکٹو انجینئر بنا کر بی اینڈ آر دیامر تعینات کیا گیا، پی ایچ ای ڈویژن پی ڈبلیو ڈی سکردو میں تعینات ایگزیکٹو انجینئر محمد یوسف کوچیف انجینئر ورکس بلتستان آفس میں تعینات کیا گیاہے۔بی اینڈ آر گلگت کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر یاسر علی قزلباش کا ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر ڈویژن نگر، اسسٹنٹ انجینئر بی اینڈ آر گانچھے زکاوت علی کا پی ایچ ای ڈویژن سکردو تبادلہ کیا گیا ہے۔بی اینڈ آر سکردو کے اسسٹنٹ انجینئر یاور عباس کو ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر کھرمنگ تعینات کیا گیاہے۔

Facebook Comments
Share Button