تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

Share Button

گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیںگریڈ 20 کے 2 آفیسرز اور گریڈ19 کے 6 سیکرٹریز کو اِدھر ُادھر کر دیا گیا ہے جبکہ ایک سیکرٹری کو اضافی چارج حوالے کردیا گیا ہے ۔ محکمہ سر وسز سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گر یڈ 20 کے گلگت بلتستان بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر راشد علی کو محکمہ تعلیم و سپیشل ایجو کیشن کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے اورگریڈ 20 کے ہی سید اختر حسین رضوی کا محکمہ تعلیم سے محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 19 کے ایس اینڈ جی ڈی میں پوسٹنگ کے منتظر سبطین احمد کوسیکرٹری محکمہ زراعت’ لائیو سٹاک و ماہی پروری ،مومن جان کو سیکریٹری ٹو گورنر سے سیکرٹری محکمہ خوراک تعینات کردیا گیا ہے،سیکرٹری بلدیات طارق حسین کا محکمہ جیل خانہ جات میں تبادلہ کر دیا گیا ہے انھیں آئی جی جیل خانہ جات کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکرٹری محمد علی رندھاوا کو جی بی بورڈ آف ریونیو کے ممبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے اسی طرح ایڈیشنل سیکریٹری نجیب عالم کو محکمہ تعلیم سے محکمہ زراعت اور ایڈیشنل سیکریٹری دلدار احمد ملک کا واٹر اینڈ پاور سے محکمہ تعلیم میں تبادلہ کیا گیا ہے ۔سیکرٹری خوراک فضل خالق کو سیکرٹری ٹو گورنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button