تازہ ترین

GB News

پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا،زلفی بخاری

Share Button

سکردو (چیف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی وتحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سیاحت کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گاتاکہ کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکے وفاقی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں صوبائی مشیر خزانہ وقار عباس منڈوق سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران وقار عباس منڈوق نے گلگت بلتستان میں سیاحت، جنگلات توانائی کے شعبوں سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو خصوصی بریفنگ دی اور کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی اور جنگلات کے شعبوں پر کام کرنے کے بڑے مواقع ہیں۔ وفاقی حکومت کا تعاون حاصل رہا تو گلگت بلتستان معاشی لحاظ سے خوشحال خطہ بن سکتا ہے یہاں سرمایہ کاری کے بیشمار مواقع موجود ہیں کئی سال تک علاقہ ٹیکس فری زون ہے اس موقع سے بیرونی سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں زلفی بخاری نے وزیر خزانہ وقار عباس منڈوق کو یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان میں سیاحت جنگلات توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں موجود مواقع پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے اور ان اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ علاقے کو معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکے زلفی بخاری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس مقصد کیلئے انہوں نے گلگت بلتستان کو پہلے نمبر پر رکھا ہے سیاحت کے شعبے پر توجہ دے کر گلگت بلتستان کو سوئٹزرلینڈ بنایا جائے گا سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل حل کئے جائیں گے صوبائی حکومت کو سیاحت توانائی جنگلات اور معدنیات کے شعبوں کی ترقی کیلئے بھرپور وسائل فراہم کریں گے بیرونی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان لائیں گے۔

Facebook Comments
Share Button