تازہ ترین

GB News

سیکورٹی فورسزکی جنوبی اور شمالی وزیرستان میںکارروائی، دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے تین ساتھیوں سمیت ہلاک

Share Button

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کی ضلعی حدود کے قریب بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا،پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ احسان اللہ سنڑے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مارا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق احسان اللہ سنڑے کے خلاف آپریشن گھڑیوم کے علاقے شکتو میں کیا گیا۔ احسان اللہ سنڑے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ احسان اللہ سنڑے شکتو کے علاقے میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ ان دہشتگردی کارروائیوں میں لیفٹیننٹ ناصر، کیپٹن صبیح اور جوان شہید ہوئے۔ یہ دہشتگرد خفیہ معلومات پر کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔ دہشتگرد احسان سنڑے ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری کی وارداتوں میںبھی سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

Facebook Comments
Share Button