تازہ ترین

GB News

رواں ہفتے گریڈ 1 سے15 کی450 اسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا،چیئرمین واپڈ ا مزمل حسین

Share Button

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لئے مشتہر اسامیوں میں گلگت بلتستان کو کوٹہ نہ دینے پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مطالبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے چیئرمین واپڈا سے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لئے مشتہر ملازمتوں میں گلگت بلتستان کو نظرانداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خصوصاً ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین واپڈ ا مزمل حسین نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو یقین دلایا کہ رواں ہفتے گریڈ 1 سے15 کی450 اسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا اور تمام اسامیوں پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے خصوصا ًدیامر کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا تاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں جو قربانی یہاں کے باسیوں نے دی ہے اس کاازالہ کیا جاسکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر کے بعد گلگت بلتستان سمیت پورا پاکستان اس سے منصوبے سے مستفید ہوگا اور گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس منصوبے کی تمام اسامیوں پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button