تازہ ترین

GB News

زیر التواء منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،ڈی آئی جی (ر) میر افضل

Share Button

گلگت(پ ر)نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل نے دورہ استور کے موقع پر ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر التواء منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے قومی خزانے کو نقصان ہوتا ہے اور ان منصوبوں کی افادیت بھی ختم ہوتی ہے۔ عوامی مفاد کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کرنے والے ٹھیکیداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر نہ کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر سے قبل فزیبلٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ترقیاتی منصوبوں پر نظرثانی کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ محکمے ہر ممکن اقدامات کریں ۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح خوش آئند ہے۔ صوبے میں بڑے پیمانے پر وینٹی لیٹرز منگوائے گئے ہیں۔ ان وینٹی لیٹرز سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ٹیکنیکل سٹاف کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے آفیسران ، سرکاری ملازمین ایمانداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں۔ سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ معیار تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور وسائل فراہم کررہی ہے۔ میر افضل نے کہا کہ استور کے دور دراز علاقوں میں گندم کے ترسیل کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ دور دراز علاقوں میں گندم کے سٹاک کو بروقت یقینی بنایا جائے۔استور میں ریسکیو1122 کو فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ہسپتالوں میں خواتین کیلئے مناسب انتظار گاہ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سرکاری تعمیرات میں خصوصی افراد کی رسائی کو ممکن بنایا جائے۔امن وامان کے حوالے سے استور کے عوام، علمائے کرام کا کردار قابل تحسین ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل کو ضلعی سربراہان کی طرف سے متعلقہ محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Facebook Comments
Share Button