تازہ ترین

GB News

شغرتھنگ اورہینزل پاور پراجیکٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا، اسد عمر

Share Button

سکردو(محمد اسحاق جلال) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہاہے کہ شغرتھنگ اورہینزل پاور پراجیکٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا اور ان منصوبوں پر خطیر رقوم خرچ کی جائیں گی بجلی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی اور گلگت بلتستان توانائی کے حوالے سے خودکفیل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں صوبائی مشیر خزانہ وقار عباس منڈوق سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ وقار عباس منڈوق نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر کو گلگت بلتستان میں توانائی سیاحت معدنیات اور جنگلات کے شعبوں میں موجود مواقع پر بریفنگ دی مشیر خزانہ وقار عباس منڈوق نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر سے کہاکہ سیاحت توانائی اور معدنیات کے شعبے پر توجہ دی گئی تو کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے وفاقی حکومت کا تعاون حاصل رہا تو گلگت بلتستان معاشی حب بن سکتا ہے یہاں مختلف شعبوں میں کام کرنے کی بڑی گنجائش موجود ہے امید ہے کہ وفاقی حکومت تعاون کرے گی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے نگراں مشیر خزانہ وقار عباس منڈوق کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کرے گی اور گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کیلئے قلیل اور طویل المدتی پالیسی بنائی جائے گی وفاقی حکومت خاص کر وزیراعظم کا پورا فوکس اس وقت گلگت بلتستان ہے سیاحت توانائی کے شعبے پر بڑا پیسہ خرچ کیا جائے گا فیڈرل پی ایس ڈی پی میں گلگت بلتستان کے بجٹ میں پچاس فیصد اضافہ کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ سیاحت گلگت بلتستان کا بڑا سرمایہ ہے اس شعبے پر توجہ دی جارہی ہے وزیراعظم عمران خان بھی اس سلسلے میں بڑے سنجیدہ ہیں توانائی اور سیاحت کے شعبے کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر اور نگراں مشیر خزانہ وقار عباس منڈوق نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگلے ہفتے دونوں حکومتوں(وفاقی صوبائی حکومت)کے اشتراک سے گلگت بلتستان میں بڑی انویسمنٹ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھرکے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا کانفرنس میں علاقے کی ترقی کیلئے طویل اور قلیل المدتی پالیسی بنائی جائے گی کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں مشیر خزانہ وقار عباس منڈوق نے کہاکہ متوقع سرمایہ کاری کانفرنس علاقے کی تعمیر ترقی خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگی ملک کے سرمایہ کاروں کو کانفرنس میں دعوت دی جارہی ہے ان کی شرکت یقینا ہمارے لئے باعث رحمت ہوگی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے مسائل کے حل کیلئے بھرپور سپورٹ کرنے کا یقین دلایا ہے نیک نیتی کے ساتھ کام کیا جائے کوئی کام مشکل نہیں ہوگا ہم علاقے کی تعمیر ترقی کے حوالے سے بالکل نیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں اس لیئے آسانیاں پیدا ہورہی ہیں

Facebook Comments
Share Button