تازہ ترین

GB News

چیف الیکشن کمشنر نے تقرریوں تبادلوں اور ٹینڈرز کے اجر پر عائد پابندی ہٹا دی ہے ،نگران وزیراعلیٰ

Share Button

استور(سبخان سہیل)نگران وزیراعلیٰ میرافضل خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تقرریوں تبادلوں اور ٹینڈرز کے اجر پر عائد پابندی ہٹا دی ہے ،استور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر افضل نے کہا کہ انتخابات کی حد تک نگران حکومت چیف الیکشن کمشنر کے ماتحت ہے الیکشن کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمشنر کی ہے اور نگران حکومت نے الیکشن کمشنر کو ضروری لوازمات فراہم کرنا ہے، نگران حکومت اس معاملے میں مکمل تیار ہے الیکشن کمشنر انتخابی شیڈول جاری کرنے کے بعد ہمیں مختلف لوازمات کے حوالے سے احکامات دیں تمام لوازمات فراہم کرینگے ،میرافضل نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چیف الیکشن کمشنر نے ٹینڈرز تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی جس پر نگران حکومت نے پابندی ہٹانے کے حوالے سے الیکشن کمشنر کو خصوصی درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے پابندی ہٹادی ہے جس کی روشنی میں تمام محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں کا آغاز ہوا ہے ایک ہی اسٹیشن میں تعینات آفیسروں کے تبادلے ہونگے ابتدائی مرحلے میں محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران کے تبادلے ہوئے ہیں جبکہ آج کے بعد مختلف محکموں میں ٹینڈرز بھی کئے جائیں گے نگراں وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ استور میںزیر التواء پراجیکٹس کا سختی سے نوٹس لیا ہے ان پراجیکٹس کو مکمل کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیئے ہیں ان احکامات کی روشنی میں متعلقہ محکمے پراجیکٹس پر کام شروع کرینگے انھوں نے مزید کہا کہ استور انتہائی پر امن ضلع ہے اس پر امن ضلعے کے مثالی امن کے پیچھے یہاں کی امن کمیٹی کے ممبران ہیں ان کو میں شاباش دیتا ہوں انھوں نے ہمیشہ استور کی امن کے لیے کلیدی کرار ادا کیا ہے نگراں وزیر اعلی نے اپنے دورہ استور کے موقعے پر استور امن کمیٹی اور دیگر عوامی نمائدوں سے بھی ملاقات وزیر اعلی میر افضل خان استور کے مختلف زیر تعمیر پروجیکٹس کا دورہ بھی کرینگے۔

Facebook Comments
Share Button