تازہ ترین

GB News

پاکستان نے چین کو سوست بارڈر 31 دسمبر تک کھلا رکھنے کی تجویز دیدی

Share Button

وزرارت خارجہ نے چینی حکومت سے پاک چین سرحد کو 31دسمبر تک کھولنے کی سفارش کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے چینی سفارتخانے کو لکھے گئے ایک لیٹر میں کہا گیا ہے کہ پاک چین سرحد کو عارضی طور پر بارہ روز کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم حکومت پاکستان کی تجویز ہے کہ سرحد کو 31دسمبر تک کھولا جائے، خط میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ چائنا سے آنے والے کنٹینر خنجراب بارڈ پر ان لوڈ کرنے کی بجائے سوست ڈرائی پورٹ پر ان لوڈ کئے جائیں۔ خط میں چینی سفارتخانے سے درخواست کی گئی ہے کہ 31دسمبر تک سرحد کھولنے اور کنٹینرز کو سوست ڈرائی پورٹ تک آنے کی اجازت دینے کی تجویز اعلیٰ چینی حکام کے سامنے رکھی جائے تاکہ اس سلسلے میں مزید پیشرفت ممکن ہو سکے۔ جمعہ سے پاک چین سرحد کو 30ستمبر تک کھولا گیا ہے تاہم گلگت بلتستان امپورٹرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک خط لکھا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ پاک چین سرحد کو 31دسمبر تک کھلا رکھا جائے کیونکہ صرف بارہ دنوں میں چین میں پھنسے تمام کنٹینرز کو پاکستان نہیں لایا جا سکتا۔ خط میں مزید کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے آغاز سے اب تک پاک چین سرحد بند ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے سینکڑوں تاجر دیوالیہ ہو چکے ہیں اور ساتھ ہی پا ک چین تجارت سے وابستہ ہزاروں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ اس وقت چین نے تاجکستان اور کرغزستان سرحد کو کھول دیا ہے جہاں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک چین سرحد کو بھی خصوصی ایس او پیز کے تحت کھولا جا سکتا ہے کیونکہ ملک میں کرونا کا زور ٹوٹ چکا ہے چین میں گلگت بلتستان کے تاجروں کے کروڑوں مالیت کا سامان بھی پھنسا ہوا ہے، بارڈ ر بند ہونے سے تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے خط کے بعد وزارت خارجہ نے چینی سفارتخانے کو خط لکھ کر بارڈ کو31دسمبر تک کھولنے کی سفارش کی ہے۔

Facebook Comments
Share Button