تازہ ترین

GB News

جلسے ووٹ چوروں کیخلاف عوامی رد عمل ہیں،مریم اورنگزیب

Share Button

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش ہے، ووٹ چور سلیکٹڈحکومت کو جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کا اختیار کس نے دیا تھا کہ اب اس میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے؟ ۔ُٰپیر کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ جلسے اب آٹا چینی دوائی بجلی گیس کے ستائے عوام کا فیصلہ ہیں،یہ جلسے اب ووٹ چور سیلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوامی ردِ عمل ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش ہے،یہ ویسا ہی بیان ہے کہ قائد نوازشریف کی تقریر دکھانے کی اجازت ہے، بعد میں پیمرا کے ذریعے پابندی لگا دی ،عمران صاحب عوام کا سیلاب سلیکٹڈ آٹا چینی چور حکومت کے خلاف نکلنے کو ہے، آپ سے اجازت کی ضرورت نہیں ،قائدین کو آنے کے لئے سلیکٹڈ کی اجازت اور مشورہ درکار نہیں بلکہ عوام کی محبت کافی ہے۔

Facebook Comments
Share Button