تازہ ترین

GB News

عاصم باجوہ کی معاون خصوصی کاعہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور

Share Button

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست منظور کر لی،عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔پیر کو سوشل میڈیا پرٹویٹ کرتے ہوئے  اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے منظور کر لی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ دنوں ویب سائٹ پر اسٹوری نشر ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے خود پر لگنے والے الزامات کا جواب دیا اور ہم نے ان کے جواب کا جائزہ لیا ہے، اگر آئندہ ان پر کوئی الزامات لگتا ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھیجا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button