تازہ ترین

GB News

امجد ایڈووکیٹ نے اپنی منفی سوچ کا پرچار کیا، ڈاکٹر اقبال

Share Button

گلگت (پ ر) سابق وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ میری تحریک انصاف میں شمولیت سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ اپنی منفی سوچ کے ذریعے سید جعفر شاہ کی وفات پر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف میں شمولیت پہلے سے طے تھی، میرا سید جعفر شاہ کے ساتھ بھائیوں جیسا رشتہ تھا اور ہم نے مل کر بہت سے معاملات طے کرلئے تھے، انہوں نے کہا کہ میں نے حلقہ کے وسیع تر مفاد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس پر نہ ہی کسی نے خوشی منائی نہ جشن منایا۔ یہ وقت کی ضرورت تھی۔ اور میرے حساب سے سید جعفر شاہ کی وفات کا چوتھا دن تھا۔ دوسرے دن ان کو سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔ اس کے اگلے دن بھی میں گلگت میں ہی تھا۔ انھوں نے کہا اس کے باوجود اگر سید جعفر شاہ کے خاندان اور ان کے کارکنوں کو دکھ پہنچا ہے تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔ اور میرا وعدہ ہے کہ سید جعفر شاہ کے مشن کو ان کے خاندان کے ساتھ مل کر آگے بڑھائوں گا۔ ڈاکٹر اقبال نے کہا آنے والے انتخاب میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائیگی ہم نے 72 سالوں سے صوبے کا خواب دیکھا تھا وہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پورا ہو گا۔

Facebook Comments
Share Button