تازہ ترین

GB News

ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست کے لئے سابق وزیر خزانہ علی اختر سمیت 4امیدوارں کی نااہلی برقرار

Share Button

گلگت (پ ر) جج الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان نے الیکشن پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست کے لئے سابق وزیر خزانہ علی اختر سمیت 4امیدوارں کی نااہلی برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن کو خارج کردیا جبکہ وزیر سہیل احمد سمیت مزید 6امیدواروں کی نااہلی ختم کر تے ہوئے اہل قرار دیدیا سابق وزیر تعلیم ابراہم ثنائی اور مہنازولی کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیاجو 17اکتوبر کو سنایا جائیگا تفصیلات کے مطابق جج الیکشن ٹربیونل جسٹس علی بیگ نے سابق وزیر خزانہ محمدعلی اختر کو ماسٹر کی ڈگری نہ ہونے پر صابرحسین، ایڈووکیٹ امتیاز حسین ،میر باز علی کو تجربہ کم ہونے پر ٹیکنوکریٹ کے لئے ریٹرننگ آفسرز کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نااہلی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا جبکہ وزیر سہیل احمد، عبدالرحمن محمد طارق ،صوبیہ خانم ،راجہ شہباز خان،اور محمد ثابت خان کو اہل قرار دیکر فیصلہ سنایا دیا مزید سابق وزیر تعلیم ابراہیم ثنانی اور مہناز علی کی پیٹشن پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کردیا مہناز ولی کے تجویز کردہ سرکاری ملازم ہونے کے اعتراض کو الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان میں چیلنج کیا گیا ہے سابق وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی اور مہناز ولی کی پٹیشنز پر کل 17اکتوبر کو سنایا جائیگا۔

Facebook Comments
Share Button